ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شیرور سرکاری پی یوکالج کے صحن سے آر ایس ایس مارچ کی شروعات پر پی ایف آئی کی کڑی مذمت : بی ای اؤ  کوسونپی شکایت

شیرور سرکاری پی یوکالج کے صحن سے آر ایس ایس مارچ کی شروعات پر پی ایف آئی کی کڑی مذمت : بی ای اؤ  کوسونپی شکایت

Mon, 25 Nov 2019 21:33:03    S.O. News Service

شیرور:24؍نومبر(ایس اؤ نیوز)شیرور کے سرکاری پی یو کالج کے صحن سے آرایس ایس کا مارچ شروع کئے جانے سخت مخالفت کرتےہوئے  پاپولر فرنٹ آف انڈیا شیرورکی جانب سے بیندور بلاک ایجوکیشن آفیسر کو شکایت سونپ کر اپنا اعتراض جتایا۔

بی ای اؤ کو دی گئی شکایت میں پی ایف آئی کی طرف کہاگیا ہےکہ  24نومبر 2019کو  آر ایس ایس کا مارچ سرکاری پی یوکالج کے صحن سے شروع ہواتھا، دراصل یہ کالج طلبا میں فرقہ وارانہ بیج بونے کی ایک سازش ہے جس کی پی ایف آئی کڑی مذمت کرتی ہے۔ اور شکایت میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ جنہوں نے بھی سرکاری کالج کے صحن کو استعمال کرنےکی اجازت دی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔  اس موقع پر پی ایف آئی شیرور کے صدر انور شیرور، ایس ڈی پی آئی شیرور کے پنچایت سمیتی کے صدر شعیب اریہولے ، بیندور ودھان سبھا ایس ڈی پی آئی کے نائب صدر مامدو جفری ، پنچایت ممبر اکبر آدم، کاپمی صدام موجود تھے۔


Share: